ایس ایس پی مفخر عدیل کراچی سے گرفتار

ایس ایس پی مفخر عدیل کراچی سے گرفتار
شیئر کریں:

لاپتہ، گمشدہ یا مفرور ایس ایس پی مفخر عدیل کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مفخر عدیل کو سی آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے ایس ایس پی نے دو دفعہ دبئی جانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ مفخر عدیل نے تیسری بار ایران جانے کی بھی کوشش کی لیکن امیگریشن نے کلئیر نہ کیا۔

مفخر عدیل کراچی سے گوادر اور وہاں سے ایران جانے کی پلاننگ کر رہے تھے۔ مفخر عدیل سے پاسپورٹ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب پولیس نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفخر عدیل کے ساتھ 1500 افراد کا موبائل فون پر رابطہ تھا۔ مفخر عدیل نے پہلی بیوی شہباز تتلا کی وجہ سے چھوڑی تھی۔

پہلی بیوی سے پیدا بچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی بات بھی منظر عام پر آئی ہے۔ ایس ایس پی مفخر عدیل نے پہلی بیوی کو پاس رکھنے کی کوشش کی۔

شہباز تتلا اور مخفر عدیل کے درمیان پہلی بیوی کی موجودگی میں جھگڑا بھی ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق مفخر عدیل کافی سال سے قتل کی پلانگ کررہا تھا۔


شیئر کریں: