پاکستان سپر لیگ 5، پہلے پہل کا احوال

شیئر کریں:

تحریر عمران عثمانی

پاکستان سپر لیگ 5 کی وسل بج گئی۔ جمعرات کی شام کراچی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ایونٹ کا آغاز ہوگیا۔
ہم شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلئے پہلے پہل کا احوال بیان کر رہے پیں۔
پہلا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیتا.
پہلی بیٹنگ اننگ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شروع کی۔
پہلی گیند کوئٹہ کے اسپنر محمد نواز نے کی۔
پہلی گیند کا سامنا نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کھلاڑی کولن منرو نے کیا۔
پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر کولن منرو کی گری جب نواز نے اپنی ہی بال پر کیچ لے لیا.گویا سپرلیگ 5 کا آغاز رنز نہیں وکٹ گرنے سے ہوا۔
پہلا رن غیر ملکی کھلاڑی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ میلان نے محمد نواز کی گیند پر لیا۔
پہلا چوکا بھی غیر ملکی پلیئر کیوی بیٹسمین لک رانچی نے اوور کی چوتھی گیند پر مارا۔
پہلے اوور میں اسلام آباد نے 1 وکٹ پر 5 رنز بنائے۔
پہلی وائڈ بال اننگ کے تیسرے، نواز کے دوسرے اوور کی پہلی بال پر ہوئی۔
پہلا چھکا اسلام آباد کے بائولر سہیل خان کو اننگ کے چوتھے اوور کی تیسری گیند پر پڑا جب لک رانچی نے ایونٹ کا پہلا سکسر اپنے نام کرالیا۔
پہلا کیچ احمد شہزاد نے لک رانچی کا دبوچا جب وہ سہیل خان کی گیند پر 23 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے.


شیئر کریں: