رحیم یارخان میں پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا قیام

شیئر کریں:

رحیم یارخان میں پولٹری سپلائرز نے پولٹری کے ریٹس بہاولپور کے ساتھ ملانے پر ہنگامی طور پر میٹنگ کرتے ہوئے پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا

مقامی ہوٹل میں اجلاس کے بعد میاں آصف کو پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا صدر کاشف بروکر کو نائب صدر اور ملک اسماعیل کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا

اس موقع پر صدر پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن میاں آصف کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن بنانے کا مقصد پولٹری کے شعبہ کو پروان چڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا

جو کہ فارمر اور سپلائر کیلئے بہتری اور آسانیاں پیدا ہوں گی اور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن سپلائرز کے تمام حقوق کی ترجمانی کرے گی

اس موقع پر میاں کاشف،ملک اسماعیل،حماد باجوہ،رانا محی الدین ،رانا نعیم،اسامہ بھٹی،شعیب علوی،محمد شہزاد،رانا لطیف،ملک رمضان،اور میاں طاہر بھی موجود تھے

اجلاس میں شریک پولٹری سپلائرز نے نو منتخب صدر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی


شیئر کریں: