رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری سپردخاک

شیئر کریں:

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دی گئیں۔

شہناز انصاری کی نماز جنازہ مدرسہ ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں مقامی رہنما، کارکن، وزرا اور علاقےکے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کراچی سے بھی متعدد رہنما نماز جنازہ میں شرکت کےلیےپہنچے۔

شہناز انصاری کو ہفتہ کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ اپنے بہنوئی کی رسم چہلم میں شریک تھیں۔مقتولہ کی بہن کا اپنے دیور سے زمین کے تنازعے پر لڑائی چل رہی تھی۔

شہناز انصاری کو بہن کے دیور کے بیٹے وقار نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ شہناز انصاری کےشوہر کا کہنا ہے کہ ظالم نے میری بیوی کو بال سے پکڑ کرسینے پر گولیاں ماریں۔

پولیس نے قتل کے سلسلے میں ایک خاتون سمیت دس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔


شیئر کریں: