چین سے کورونا وائرس گلگت بلتستان پہنچ گیا

شیئر کریں:

گلگت بلتستان میں بھی پہلا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا ہے۔

گلگت کے علاقے دیامر کے طالب علم سراج الدین ولد غلام حیدر پر مبینہ طور پر کورونا وائرس کا حملہ ہوا ہے۔ سراج الدین کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد داخل کردیا گیا ہے۔
دیامر کا یہ طالب علم کچھ روز پہلے ہی چین سے واپس آیا تھا۔

واپسی کے کچھ دن بعد بخار ہوا، کورونا وائرس کے پیش نظر ائسولیشن روم میں پہنچا دیا گیا۔
بیس سالہ طالب علم میں کورونا کی علامات کے پیش نظر ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے گلگت چین کی سرحد سے بہت قریب ہے۔


شیئر کریں: