کراچی کا اگلا مئیر فنکشنل لیگ کا ہوگا

شیئر کریں:

فنکشنل لیگ ہائوس میں پیر صاحب پگارہ کی 63 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پی ایم ایل ایف سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ مئیر کو قانون سازی کے ذریعے بااختیار بنا جائے گا.

پیر صاحب پگارہ کا پیغام متحد سندھ اور مضبوط پاکستان اور عوام سے محبت ہے انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگارہ سندھ کی تقسیم ،نفرت اور تعصب کی سیاست کا خاتمہ کرکے باہمی ہم آہنگی اور بھائی چاری کی فضا قائم کررہیں ہیں

فنکشنل لیگ اقتدار میں آکر لالو کھیت اور لاڑکانہ کی سیاست کا خاتمہ کرے گی ہم سب ایک ہیں سندھ ہمارا وطن ہے جس کی ترقی اور خوشحالی کہ لیے اپنی جان قربان کرنے کہ لیے تیار ہیں

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی انفارمیشن سیکریٹری ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ محبت کے عالمی دن پر پیر صاحب پگارہ کی سالگرہ کا دن عوام سے بے پناہ محبت کا پیغام ہے،

ہم خوش نصیب ہیں جو ہمیں پیر صاحب پگارہ جیسا قائد ملا جس کی قائدانہ صلاحیتوں کے بنا پر فنکشنل لیگ سندھ کی بڑی جماعت بن گئی ہے

سالگرہ کی تقریب میں ایم پی اے نصرت سحر عباسی ،سابق وفاقی وزیر اور سندھ کے نائب صدر فقیر جام منگریو،ارشد شرایڈوکیٹ ،سینئر صحافی بچل لغاری نے پیر پگارہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا.


شیئر کریں: