لاہور میں زیر تعمیر عمارت گر گئی،4مزدور جاں بحق

لاہور
شیئر کریں:

غیر معیاری سامان یا کام کے دوران غفلت، شفیق آباد کے علاقے میں پلازے کی تعمیر کے دوران دیوار گر گئی. جس کی زد میں آ کر4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ 2 زخمی ہو کر اسپتال جا پہنچے۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔

عینی شاہدین کے مطابق پرانے پلازے کو ازسرنو تعمیر کیا جا رہا تھا، اچانک دیوار گرنے سے زوردار آواز سنائی دی.

پولیس کے مطابق پلازہ ساڑھے چار کنال اراضی پر مشتمل ہے جس کی تعمیر کافی عرصے سے جاری تھی۔ حادثے کی وجہ تفتیش کے بعد سامنے آئے گی۔


شیئر کریں: