حکومت ترک سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان
شیئر کریں:

اسلام آباد: اسلام آباد میں پاکستان ترکی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترکی کیساتھ تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ہرممکن حد تک جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جس طرح دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اسی طرح دونوں ملکوں کے کاروباری رشتے بھی مضبوط ہونے چاہئیں۔

ترکی کیساتھ مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع ہیں اور ترکی میں سیاحت کا شعبہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔

پاکستان سیاحت کے شعبے میں ترکی کے تجربے سے استفادہ کر سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم آئی ٹی کے شعبے میں بھی ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں‌:ترک خاتون اول امینہ اردوان کا خطاب

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کو آئی ٹی ،زراعت اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کاروبار دوست حکومت ہے۔ حکومت ترک سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔


شیئر کریں: