مقتول بچہ زندہ کیسے ہوگیا؟

شیئر کریں:

خانیوال: تھانہ نواں شہر کی حدود میں واقع علاقہ چاہ بھڑ والا کے رہائشی شعبان نے اپنے12 سالہ لڑکے ارسلان کی گمشدگی کی 9 ماہ قبل شکایت درج کرائی تھی

شکایت درج کرانے کے 3 سے 4 دن بعد نو بہار نہر ملتان سے ایک نا معلوم لاش ملنے کی خبر فوٹو کے ساتھ اخبار میں شائع ہو ئی جسے پڑھ کر ورثاء نے کہا کہ یہ ہی ہمارا بچہ ہے جسے اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کیا گیا ہے .

اس واقعہ کی تھانہ نواں شہر میں 4 ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365/302 مقدمہ درج کرایا اور ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوانے دیا گیا تھا.

گزشتہ روز 9مہینے بعد مذکورہ مقتول لڑکے ارسلان کے ورثا نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بچہ زندہ ہے اور اپنے چچا کے پاس رنگ پور میں موجود ہے .

ارسلان نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کے لئے دوسرے شہر چلا گیا تھا.

اس کیس کے حوالے سے ایس ایچ اور تھانہ نواں شہر انسپکٹر ظفر امتیاز نے “خبروالے” کو بتایا کہ قانون کے مطابق اغوا اورقتل کا جھوٹا مقدمہ کرانے والے فریق کے خلاف بے گناہ افراد کو جیل بھجوانے پر کارروائی کریں گے.


شیئر کریں: