نوازشریف کا چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے صاف انکار

شیئر کریں:

لندن پاکستان کی سیاست کا گڑھ بن گیا

لندن کے دو ہفتے کے دورے پر موجود چوہدری نثار کی نوازشریف اور ان کے مشترکہ دوستوں نے ملاقات کی خواہش کی لیکن نواز شریف نے ملاقات سے صاف انکار کردیا۔

اس سلسلے میں جب اسحاق ڈار اور شہباز شریف سے رابطہ کیا گیا  تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیئے:“نُون لیگ” بچاؤ مشن ،چوہدری نثار کو بالآخر بُلا ہی لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ چوہدری نثار کی ملاقات میاں شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے ہوجائے تاہم وہ بھی اس طرح ممکن ہوسکے گی اگر نواز شریف اس پر راضی ہوں گے

ذرائع نے بتایا کہ اگر چوہدری نثار کو دوبارہ پی ایم ایل (ن) میں لیا جاتا ہے تو پارٹی میں ایک بغاوت کی سی حالت پیدا ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں :چوہدری نثار کی سیاست میں واپسی

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی مکمل توجہ اس وقت اپنے علاج پر ہے اس لیے جب ان سے کہا گیا کہ وہ چوہدری نثار سے ملاقات کریں تو سابق وزیراعظم نےملنے سے انکار کردیا۔


شیئر کریں: