ًرحیم یار خان میں 2 سالہ بچی لاپتہ

ًرحیم یار خان میں 2 سالہ بچی لاپتہ
شیئر کریں:

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے سٹیلائٹ ٹاون کے علاقے میں 2 سالہ بچی پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچی کو گھر کے باہر سے برقعہ پوش خاتون نے اغواء کیا ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی بچی کو کسی گینگ نے اغواء کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ورثاء کے بیان پر مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ معصوم بچی کے لاپتہ ہونے پر اہل خانہ پریشانی میں ادھر ادھر پھر رہے ہیں۔ پولیس بھی بچی کی تلاش میں قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔


شیئر کریں: