سیکڑوں افراد کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

illegally smuggled
شیئر کریں:

سیکڑوں پاکستانیوں کی اسمگلنگ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالحفیظ کے مطابق گجرات میں کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک چلانے والے ملزم راشد حسنین عرف گوگی شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم راشد حسنین کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھااورملزم نے 2004 میں انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک قائم کیا تھا۔

ملزم نے اب تک سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ کے مختلف ممالک میں اسمگل کر چکا ہے

ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالحفیظ کے مطابق ملزم کیخلاف گوجرانوالہ، فیصل آباد ، لاہور اور اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں


شیئر کریں: