انسانوں کے بعد مویشیوں پر کتوں کے حملے

Death animals
شیئر کریں:

کتوں نے انسانوں کے بعد اب مویشیوں پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں۔

عظیم صوفی بابا فرید کے نام سے مشہور پنجاب کے ضلع پاکپتن میں کتوں نے مویشیوں کو بھی کاٹنا شروع کر دیا ہے۔

پاکپتن کے گائوں بائیل گنج میں کتوں کے حملوں سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد گائوں بائیل گنج کے لوگ اپنے مویشیوں کو بچانے کے لیے دیہاتی سراپا احتجاج بن گئے ہیں

انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی پر انہوں نے لاٹھیاں اٹھا کر کتوں کو مارنا شروع کر دیا۔

علاقے کی صورت حال بہت خراب ہو چکی ہے۔ طالب علم اور دیہاتی پاگل کتوں سے خوفزدہ ہیں۔ دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ کتوں کے حملوں سے قیمتی جانور مررہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ حملہ کرنے والے کتوں کا جلد صفایا کیا جائے۔

پاکپتن لاہور اور ملتان کے درمیان واقع ہے، اس ضلع کو بابا فرید کی وجہ سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔علاقے کے لوگوں نے مقدس شہر میں کتوں کے حملوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔


شیئر کریں: