اسکارلیٹ جوہانسن آسکر ایوارڈ کی توجہ کا مرکز کیوں بنیں؟

Scarlett Johansson
شیئر کریں:

دنیا بھر کے فلمی ستاروں اور شائقین سینما کی نگاہیں ہالی ووڈ کے مرکز لاس اینجلس
میں ہونے والے آسکر ایوارڈ پر جمی رہیں۔

فلمی ستاروں کی کہکشاؤں کے درمیان اسکارلیٹ جوہانسن نے دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ لوٹ لیا۔

حسین و جمیل 35 سالہ اسکارلیٹ جوہانسن نے 25 لاکھ ڈالر مالیت کا ہیرے سے
جڑا قیمتی سیٹ پہن کر ریٹ کارپٹ پر آئیں۔

دنیا کے اس سب سے بڑے اکیڈمی میلے میں انہوں نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔

اسکارلیٹ بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں اور جب انہیں اسٹیج پر بلایا گیا تو
خوبصورت و دلکش لباس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ان کا لباس اور کانوں میں لٹکے جھومر نے سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا نے ان کے قیمتی جھومر کو خاص کوریج دی۔

آسکر ایوارڈ کا کسی بھی ادکار، پروڈیوسر اور ڈایزائنر کو ملنا بہت بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے لوگ لاکھوں ڈالر اپنی زیبائش پر خرچ کرتے ہیں۔
ہر شخص خود کو تقریب میں نمایاں کرنے کے لیے بے شمار جتن کرتا ہے۔


شیئر کریں: