خیبر پختونخوا کے اضلاع میں جرگہ سسٹم شروع

Jarga system
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

جرگہ ایکٹ نافذ کرنے کا مقصد قبائلیوں کے مسائل فوری حل کرنا ہے۔ صوبائی حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں عرصہ دراز سے قبائلیوں کے درمیان جاری تنازعات کے حل کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیئے ہیں۔

مصالحتی جرگہ سسٹم ایکٹ نافذ کرتے ہوئے ہر قبائلی ضلع میں تحصیل کی سطح پر 50 مشیران جرگہ کے لئے نامزد کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب جرگہ سسٹم کے نفاذ سے کوئی خوش ہے تو کسی نے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

عمائدین سمیت صوبائی اسمبلی کے اراکین کہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو نامزد کیا گیا جو جرگہ اور روایات سے بے خبر ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق جرگہ ممبران کی جانب سے میرٹ کے برعکس فیصلوں پر انہیں جرگہ کی لسٹ سے خارج بھی کر دیا جائے گا۔


شیئر کریں: