پاکستان میں پولیو کے مزید 4 کیس سامنے آگئے

Polio Case
شیئر کریں:

پاکستان میں بے شمار انسداد پولیو مہم کے باوجود پولیو کے مزید4چار کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

وزارت قومی صحت ذرائع کے مطابق رواں برس کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ نئے پولیو کیسز خیبرپختونخوا اور سندھ سے سامنے آئے ہیں۔

لکی مروت کی یو سی غنڈی حسن خیل کے 2 سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا۔ جبکےلکی مروت کی یو سی کوٹ کشمیر کی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس نکلا ہے۔

اسی طرح سندھ کے ضلع قمبر کی یو سی خابر کی ساڑھے 3 سالہ بچی اور ضلع بدین کی یو سی بدین ون کی3 سالہ بچی پولیو کا شکار ہوئی۔

محمکہ صحت نے دعوی کیا ہے کہ 12 کیسز سامنے آنے کے باوجود 2019 کی نسبت رواں برس پولیو کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

زرائع وزارت صحت کا کہنا ہے آئندہ 3 ماہ میں قومی و ذیلی انسداد پولیو مہم چلائی جائیں گی۔
جبکے آئندہ 6 ماہ میں پولیو وائرس کے پھیلائو میں بتدریج کمی آئے گی۔

یاد رہے رواں ماہ ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔ اور10 فروری کو کراچی اور17 فروری کو ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔


شیئر کریں: