مشتاق منہاس مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے چیف آرگنائزر مقرر

Muhammad Shehbaz Sharif has appointed Azad Jammu and Kashmir
شیئر کریں:

آزاد جموں و کشمیر میں بر سر اقتدار جماعت مسلم لیگ ن کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئی ہیں۔

مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلے سابق وزیراعظم پاکستان مشتاق منہاس کو چیف آرگنائزر بنایا گیا جس کے بعد ریاست کی مرکزی تنظیم سمیت تمام ذیلی تنظیمیں تحلیل کردی گئی.

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مسلم لیگ ن و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے چیف آرگنائزر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے بعد ریاست کی جملہ تنظیم بشمول اوورسیز, مہاجرین مقیم پاکستان اور دیگر منسلہ تمام تنظیم ہا بشمول یوتھ ونگ, ایم ایس ایف اور خواتین ونگ کو تحلیل کردیا گیا.

مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف آرگنائزر مشتاق منہاس کو چیئرمین
آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کیا گیا جس میں 13 سینئر لیگی رہنماوں کو ممبر جبکہ ذوالفقار علی ملک کو کوآرڈینٹر مقرر کیا گیا ہے.

گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کو چیف آرگنائزر مقرر کیا جس کے بعد تمام تنظیمیں آج تحلیل کردی گئی.

یاد رہے کہ 2016 کے عام انتخابات کے بعد جب ن لیگ آزادکشمیر اقتدار میں آئی تو یہ بات زبان زد مگر پارٹی کے اندر بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر صدر جماعت راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم آزادکشمیر بنایا گیا تھا.


شیئر کریں: