پی ایس ایل 5 کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب

شیئر کریں:

معروف اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیںایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل پر مشتمل ڈرافٹ پی سی بی کے ہیڈ کواٹرز، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔

مزید پڑھیئے:پی ایس ایل سیزن فائیو کا شیڈول فائنل

ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں شامل فرنچائزز نے ابتدائی ڈرافٹ میں پک کیے گئے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث متبادل کھلاڑیوں کو مکمل یا جزوی طورپر ایونٹ میں شرکت کے لیے پک کرلیا ہے۔

مزید پڑھیئے:پی ایس ایل فائیو میں کھلاڑیوں کا چناو کب ہوگا ؟

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے 2،2 جبکہ لاہور قلندرز،
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز نے 1،1متبادل کرکٹر کو اسکواڈ
میں شامل کیا ہے۔

مزید پڑھیئے:پی ایس ایل ون اور ٹو میں کرپشن،تحقیقات شروع

کراچی کنگز نے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں پک کیے گئے دونوں کھلاڑیوں کو مکمل ایڈیشن کے
لیے اسکواڈ میں شامل کیا تاہم پشاور زلمی کی ایک پک مکمل ایڈیشن اور دوسری جزوقتی
طور پر اسکواڈ کا حصہ ہوگی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے مکمل ایڈیشن کے لیے ایک ایک، ملتان سلطانز اور
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ وقت تک کے لیے ایک ایک متبادل کرکٹر کا انتخاب کیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے عمل میں منتخب شدہ کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ریپلیسمنٹ ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جو کھلاڑی ابتدائی ڈرافٹ سے قبل ہی عدم دستیابی ظاہر کرچکے تھے ان فرنچائزز کو
ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں پہلے پکس دی گئیں۔

ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

اس سلسلے میں لیام پلنکٹ (گولڈ، سپلیمنٹری) کی جگہ نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگن(گولڈ) اور
انگلینڈ کے ڈین لارنس (سلور)کی جگہ ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن (سلور)کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

لیام پلنکٹ انجری اور ڈین لارنس نیشنل ڈیوٹی کے باعث کراچی کنگز کو دستیاب نہیں ہوں
گے۔ مچل میکلینگن گذشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز جبکہ چیڈوک والٹن ایڈیشن 2018 اور
2019 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

پشاور زلمی نے جنوبی افریقہ کے ڈوائن پریٹوریئس (سلور) کی جگہ انگلینڈ کے لوئس گریگری(سلور) کو مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ڈوائن پریٹوریئس بھی نیشنل ڈیوٹی کے باعث پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گی۔

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے باعث آلراؤنڈر کیرون پولارڈ (پلاٹینم) 7 مارچ تک پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے لہٰذا پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ کی
جگہ کارلوس بریتھ ویٹ (ڈائمنڈ) کو جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

کارلوس بریتھ ویٹ گذشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اسی طرح نیشنل ڈیوٹی کے باعث ویسٹ انڈیز کے فابیئن ایلن (سلور)بھی مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ فابیئن ایلن کی جگہ انگلینڈ کے وائن میڈسن (سلور) مقررہ وقت تک ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز (ڈائمنڈ، سپلیمنٹری) نجی وجوہات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے لہٰذا ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے ڈین ولاز (گولڈ)مکمل ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے وان دیر دوسن (گولڈ، سپلیمنٹری) کی جگہ انگلینڈ کے بلے بازڈیوڈ ملان (سلور) کو مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ وان دیردوسن نیشنل ڈیوٹی کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔ ڈیوڈ ملان نے گذشتہ 4 ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل ڈیوٹی کے باعث 7 مارچ تک عدم دستیاب کیمو پاؤل (سلور، سپلیمنٹری) کی جگہ سدرن پنجاب کے لیگ اسپنرزاہد محمود (سلور) کو جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل متبادل کرکٹرز:

کراچی کنگز: انگلینڈ کے لیام پلنکٹ (گولڈ، سپلیمنٹری) کی جگہ نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگن(گولڈ)اور انگلینڈ کے ڈین لارنس (سلور)کی جگہ ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن (سلور) اسکواڈ میں شامل(دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ایڈیشن کے لیےکیا گیا)۔

پشاور زلمی: جنوبی افریقہ کے ڈوائن پریٹوریئس (سلور) کی جگہ انگلینڈ کے لوئس گریگری (سلور)
مکمل ایڈیشن اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ (پلاٹینم) کی جگہ کارلوس بریتھ ویٹ (ڈائمنڈ)
7مارچ تک کے لیے اسکواڈ میں شامل۔

ملتان سلطانز: ویسٹ انڈیز کے فابیئن ایلن (سلور) کی جگہ انگلینڈ کے وائن میڈسن (سلور)
7مارچ تک کے لیے اسکواڈ میں شامل۔

لاہور قلندرز: ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز (ڈائمنڈ، سپلیمنٹری) کی جگہ جنوبی افریقہ کے
ڈین ولاز (گولڈ)مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: جنوبی افریقہ کے وان دیر دوسن(گولڈ، سپلیمنٹری) کی جگہ انگلینڈکے
بلے باز ڈیوڈ ملان (سلور) مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ویسٹ انڈیز کے کیمو پاؤل (سلور، سپلیمنٹری) کی جگہ سدرن پنجاب کے
لیگ اسپنر زاہد محمود (سلور) 7مارچ تک کے لیے اسکواڈ میں شامل۔


شیئر کریں: