شہباز شگری اور آئمہ بیگ کا ایک دوسرے سے اظہار محبت

شہباز شگری اور آئمہ بیگ
شیئر کریں:

دبئی میں پیسا ایوارڈ کی تقریب کے لئے گئے شہباز شگری اور آئمہ بیگ ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہے اور سوشل میڈیا پر تصاویر اور کیپشن بھی ڈالتے رہے.

انسٹا گرام پر شہباز شگری نے دونوں کی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں دونوں ایک دوسرے کو محبت سے دیکھ رہے ہیں اور کیپشن میں لکھا کہ جب میرے ساتھ آئمہ ہوتی ہے تو میرے لیے کسی اور کو دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اس تصویر کے جواب میں آئمہ بیگ نے بھی دونوں کی تصویر لگائی اور کیپشن لکھا کہ
“بہترین دن”ہیں یہ۔

شہباز شگری اور آئمہ بیگ کی دوستی اور افئیرز کے چرچے سوشل میڈیا پر اکثر رہتے ہیں
لیکن اس بار دونوں نے تصدیق بھی کر دی ہے ۔


شیئر کریں: