پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

پاک فضائیہ
شیئر کریں:

پاک فضائیہ کامیراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

خوش قسمتی سے پائلیٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا۔ زمین پر بھی کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

فوری طور پر واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔


شیئر کریں: