پمز اسپتال میں مزید چھ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض پہنچ گئے

کرونا وائرس
شیئر کریں:

اسلام آباد پمز اسپتال میں مزید 6 کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا.

ترجمان پمز اسپتال کے مطابق مریضوں میں 3 پاکستانی اور 3 چینی شہری شامل ہیں.

مزید پڑھیئے:کورونا وائرس سے 425 ہلاکتیں 20 ہزار متاثر

مریضوں کے سیمپل وائرس کی تشخیص کے لیے این آئی ایچ بھیج دئیے گئے ہیں.

ترجمان پمز نے بتایا کہ آئسولیشن وارڈ میں زیر نگہداشت پہلے سے چار مریضوں میں سے 3
کو آج ڈسچارج کر دیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیئے:مہوش حیات کورونا وائرس سے خوف زدہ

مریضوں کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے سیمپلز کی نیگٹو رپورٹ آنے کے بعد ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


شیئر کریں: