پاکستان سپر لیگ کا سفر

پاکستان سپر لیگ کا سفر, پی ایس ایل سیزن فائیو کا شیڈول فائنل
شیئر کریں:

تحریر ایم اے چوہان

کرکٹ اپنی پیدائش سے لے کراب تک کئی کروٹیں لے چکا ہے۔5 روزہ کرکٹ سے لے کر3 روزہ میچ پھر 1 روزہ اور اب ٹی ٹوئنٹی نے تو کرکٹ کا پورا ڈھانچا ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیئے:پی ایس ایل سیزن فائیو کا شیڈول فائنل

کمرشل ازم جب سے کرکٹ میں داخل ہوا ہے اس وقت سے کرکٹ ہی بدل گئی ہے۔

دنیا بھر میں بڑی بڑی کمپنیاں کرکٹ کے میدان میں اتریں تو پاکستان میں بھی حرکت ہوئی۔
اور پھر 2016 میں پاکستان سپر لیگ کے نام سے کرکٹ کا میلہ لگنا شروع ہوا لیکن وہ پاکستان کے بجائے متحدہ عرب امارات میں لگایا گیا۔

مزید پڑھیئے:پی ایس ایل 5 آن لائن ٹکٹوں کی فروخت

اس کی بنیادی وجہ سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال تھی۔ حالات میں بہتری کے ساتھ ہی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی شروع ہوئی اور اب پوری لیگ پاکستان ہی میں ہورہی ہے۔
پہلی سپر لیگ یعنی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2016 فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی
کے جھنڈے گاڑے۔

مزید پڑھیئے :پی ایس ایل فائیو میں کھلاڑیوں کا چناو کب ہوگا ؟

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پہلی چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 175 رنز کا ہدف 8 گیندیںقبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔

فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ڈیون اسمتھ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 51 گیندوںپر 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 73 رنز کی اننگز کھیلی اور پہلا مین آف دی فائنل کا ایوارڈحاصل کیا۔

انگلینڈ کے روی بوپارہ کوپلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ روی بوپارہ نے ایونٹ میں 13.81 کی اوسط سے 11 وکٹیں اور 54.83 کی اوسط سے 329 رنز بنا کر
آلراونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

روی بوپارہ نے ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں 2 مرتبہ راؤنڈ رابن مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئیں۔

راؤنڈ رابن مرحلے میں ٹاپ کرنے والی پشاور زلمی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکی۔
ایونٹ کے پہلے پلے آف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد
ایک رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان نے بنائی۔

شرجیل خان نے یہ کارنامہ پشاور زلمی کے خلاف 117 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر انجامدیا۔آخری پوزیشن حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے ایونٹمیں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

عمر اکمل نے 7 میچوں میں 83.75 کی اوسط سے 335 رنز بنائے۔عمر اکمل نے لیگ کے ابتدائی ایڈیشن میں 4 نصف سنچریاں بھی اسکور کی تھیں۔ ایڈیشن 2016 کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل بہترین باؤلر قرار پائے۔

آندرے رسل 10 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے.

پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 9 میچوں میں 15 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے 10 میچوں میں 13 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2017 کے فائنل میں پشاور زلمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پشاور زلمی نے ایونٹ کے راؤنڈ رابن مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے فائنل تکرسائی حاصل کی۔

ایونٹ کی دونوں فائنلسٹ ٹیمیں پلے آف میچ میں بھی آمنے سامنے ہوچکی تھیں۔
پانچ مارچ کو فائنل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمابین مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور
میں ہوا.

میچ دیکھنے کے لیے شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تھی.پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائےجواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 90 رنز پر ڈھیر ہوئی.

میچ میں بہترین قیادت اور 11 گیندوں پر 28 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر ڈیرن سیمی
کو پلیئر آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا

ایونٹ کے 11 میچوں میں 353 رنز بنانے پر پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل
کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا

کامران اکمل نےاس ایڈیشن میں کراچی کنگز کے خلاف سنچری بھی بنائی تھی

کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر سہیل خان کو ایونٹ میں 16 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین باؤلر
قرار دیا گیا

وہاب ریاض 15 وکٹیں حاصل کرکے مسلسل دوسرے ایڈیشن میں دوسرے بہترین باؤلر رہے.

پی ایس ایل 2018 کے3 میچزپاکستان میں کھیلے گئےایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو کھیلا گیا

فائنل دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی
میں کھیلا گیا.اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ اپنے نام کیا.

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کی 26 گیندوں پر 52رنز کی شاندار اننگز کی وجہ سے ہدف میں کامیابی حاصل کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 19گیندیں قبل حاصل کرلیا
فائنل میں لیوک رونکی نے صاحبزادہ فرحان کے ہمراہ 96 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی
مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کی ناکامی کے باعث پشاور زلمی نے میچ میں واپسی کی کوشش کی
آصف علی نے محض 6 گیندوں پر 26 رنز بناکراسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح سے ہمکنار کیا
میچ میں آصف علی نے حسن علی کو لگاتار 3 چھکے جڑے تھے.

لیوک رونکی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا.لیوک رونکی کو11 میچوں میں43.50کی اوسط اور 182 کے اسٹرائیک ریٹ سے 435 رنز بنانےپر ایوارڈ دیا گیا

ایونٹ میں کامران اکمل ٹورنامنٹ میں425 رنز بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں
کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے.آلراؤنڈر فہیم اشرف نے 12 میچوں میں 18کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹورنامنٹ کےبہترین باؤلر کا اعزاز حاصل کیا.

وہاب ریاض مسلسل تیسرے ایڈیشن میں بہترین باؤلرزکی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے.

وہاب ریاض نے 13میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کیں ،ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019
ایونٹ کے 8 میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے.کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا.لو اسکورنگ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی شکست دی .پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے.کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور ڈیون براوو نے مشترکہ طور پر 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا.

احمد شہزاد اور ریلے روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے تیسری وکٹ کے لیے ناقابل
شکست 73 رنز کی شراکت قائم کی احمد شہزاد اور ریلے روسو نے فتح میں اہم کردار ادا کیا
احمد شہزاد نے 51 گیندوں پر 58 اور ریلے روسو نے 32 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست
اننگز کھیلیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے

شین واٹسن نے 12اننگز میں 43 کی اوسط اور 143.81کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 430 رنز
بناکر فہرست میں پہلے نمبر پر رہے.شین واٹسن نے ایونٹ میں 4 نصف سنچریاں اسکور کیں.

پشاور زلمی کے کامران اکمل نے بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل
برقرار رکھا.کامران اکمل 13 میچوں میں 357 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بلے باز قرار پائے.کامران اکمل نے ایونٹ میں 3 نصف سنچریاں بنائیں.

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمرون ڈیلپورٹ 355 رنز بناکر تیسرے نمبر پر رہے.

پشاور زلمی کے حسن علی ،13 میچوں میں 25وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر
قرار پائے.فہیم اشرف 21 اور وہاب ریاض 17 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بالترتیب دوسرے اورتیسرے بہترین باؤلر رہے۔


شیئر کریں: