پختونخوا میں مستحقین کو 24 ہزار گزارہ الاؤنس ملے گا

KPK Government
شیئر کریں:

کے پی کے میں مستحقین اور طلبہ کا الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا زکواة وعشر کونسل نے صوبہ بھر کے لئے زکوة فنڈ کے اجراء کی
منظوری دے دی۔

مزید پڑھیئے:پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار،ٹیچرز اور عملے کو تنخواہیں نہیں ملیں گی

تمام اضلاع کو آبادی کے لحاظ سے فنڈز فراہم ہوں گے۔

فنڈز کی منظوری انجنئیر عمر فاروق کی زیر صدارت زکواة و عشر کونسل کے 52 ویں
اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں گزارہ الاونس کی مد میں فنڈز کا حجم 60 فیصد سے بڑھا کر 68 فیصد کردیا گیا۔
صوبے میں گزارہ الاونس کی مد میں فی کس سالانہ ادائیگی 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار کردی گئی ہے۔

گزارہ الاؤنس کے تحت صوبہ بھر میں 27 ہزار 767 مستحق خاندانوں کو سالانہ 24 ہزار روپے ادا کئےجائیں گے۔

zakat funds
zakat funds

انٹرمیڈیٹ کے طلباءوطالبات کے لئے سالانہ مالی معاونت 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے اور بی ایسپروگرام کے لئے مالی معاونت 24 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار روپے کردیئے گئے۔

Zakat funds
Zakat funds

دینی مدارس کے طلباء وطالبات کے لئے سالانہ مالی معاونت دور حدیث سے کم 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزاراور دور حدیث سے اوپر درجوں کے لئے 24 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کردئے گئے۔

جہیز کی مد میں مالی معاونت کی رقم بھی 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔


شیئر کریں: