آئی ایم ایف نے جکڑ لیا، سبسڈی ختم اور مزید ٹیکس لگانے کی تیاری

Demanded to end the subsidiaries and enhance the taxes
شیئر کریں:

آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکینکل لیول کے مذکرات میں شدید نوعیت کے تحفظات سامنے آگئے۔

ذرائع نے نام باہر نہ کرنے کی شرط پر خبر والے کو بتایا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پر آئی ایم ایف کے اپنے خدشات باہر کر دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے مذکرات میں آئی ایم ایف وفد نے ایف بی آر کی ایک نہ سنی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ریونیو میں کمی اور درآمدی اشیا پر ڈیوٹی کمی کی تجاویز پر وفد تاحال متفق نہیں ہو سکا۔

آئی ایم ایف وفد نے سبسڈی ختم کرنے اور مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے بظاہر معاشی ٹیم کا آئی ایم ایف وفد کی ٹیکسز لگانے کی تجاویز ماننے سے انکارکردیا ہے.

آئی ایم ایف وفد اور ایف بی آر کے درمیان مزکرات کے چوتھے روز بھی مذکرات میں ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے اتفاق کے بعد ہی 45 کروڑ ڈالر کی قسط مل سکے گی۔


شیئر کریں: