وزیراعظم کے مشیر شبر زیدی کے مستعفی ہونے کا امکان

PM Adviser Shabar Zaidi
شیئر کریں:

رپورٹ عامر حسینی

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا-

وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا- حکومت نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش میں ہے-
جلد باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا-

خبروالے ویب سائٹ کو وفاقی فنانس ڈویژن سے انتہائی باوثوق ذرائع سے پتا چلا ہے

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ سے اختلافات
انتہائی شدت اختیار کرگئے اور اس ہفتے دونوں کے درمیان وزیرا‏عظم کی موجودگی میں شدید
زبانی جھڑپ ہوئی اور اس کے بعد چئیرمین شبر زیدی دل شکستہ اور انتہائی مایوسی کے عالم میں کراچی واپس لوٹ گئے-

کراچی واپس پہنچ کر انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو فون کرکے بتایا کہ وہ اب مزید
چئیرمین ایف بی آر کے طور پر کام نہیں کریں گے- وزیراعظم عمران خان نے ان کو نئے
چئیرمین ایف بی آر کے لیے نام کا انتخاب ہونے تک باضابطہ استعفا دینے سے منع کردیا ہے-


شیئر کریں: