واہ کینٹ میں پولیس مقابلہ,اے ایس آئی شہید

ASI Shakeel Butt was martyred
شیئر کریں:

واہ کینٹ میں موٹرسائیکل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شکیل بٹ شہید ہوگئے۔

سی آئی اے پولیس ٹیم گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرنے واہ کینٹ پہنچی.

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے واہ پولیس کے ہمراہ ملزم کے گھر چھاپہ مارا ملزم نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی.

ملزم کی فائرنگ سے دو فائر اے ایس آئی شکیل بٹ کو لگے۔

زخمی افسر کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اے ایس آئی شکیل بٹ شہید ہوگئے .


شیئر کریں: