کورونا وائرس سے 425 ہلاکتیں 20 ہزار متاثر

Death toll raised 425 in China at ruthless hands of Coronavirus
شیئر کریں:

جان لیوا کروناوائرس کے دنیا بھر میں بڑھتے سائے۔

چین میں مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے۔ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 425 ہوگئی۔ متاثرین کی تعداد 20 ہزار 500 تک پہنچ گئی۔ ہانگ کانگ میں کروناوائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ چین کی اعلی قیادت نے مہلک کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کوتاہیوں اور خامیوں کا اعتراف کیا ہے۔

چینی حکام کے مطابق جانوروں کی منڈیوں سے یہ وائرس پھیلا،جس کے بعد کریک ڈاؤن کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کرونا چین کی معیشت کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

گزشتہ روز چین میں نئے سال کے آغاز کی چھٹیوں کے بعد پہلے روز معیشت مندی کا شکار رہی۔ شنگھائی کمپوزم انڈیکس 8 فیصد کمی کا شکار رہا جو کہ گذشتہ 4 برسوں میں سب سے بری کارکردگی تھی-


شیئر کریں: