لندن ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

لندن میں فائرنگ کا واقعہ
شیئر کریں:

(برطانیہ سے عبداللہ چیمہ) برطانیہ کے دارلحکومت لندن کے ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا .حملہ آور نے فائرنگ کے بعد متعدد افراد کو چاقو کے وارسے زخمی کر دیا.

جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ایمبولینس و دیگر سروسز بھی موقع پر پہنچ گئیں.

پولیس نے مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔جس کے بعد انڈر گراونڈ ٹرین اسٹیشن بند کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ایریے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔

جبکہ ہیلی کاپٹرکی مدد سے بھی وقوعہ پر نگرانی کی جا رہی ہے۔


شیئر کریں: