کمرے میں دم گھٹنے سے 5دوست جاں بحق

شیئر کریں:

ایبٹ آباد سے محمد انس

ایبٹ آباد میں گزشتہ رات گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے پانچ دوست جاں بحق ہو گئے ۔
لواحقین کو 24 گھنٹے بعد موت کی خبر ملی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر میں پانچ دوست عرفان احمد وہاب اسامہ اوراحتشام گزشتہ رات کمرے میں گیس ہیٹر جلا کر سو گئے تھے۔
کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے پانچوں نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
نوجوانوں کی موت کا لواحقین کو 24 گھنٹوں کے بعد پتا چلا۔
لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر کےپوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے


شیئر کریں: