اسپتال میں سہولیات کا فقدان،مریضوں کے ورثا سراپا احتجاج

شیئر کریں:

(نواب شاہ سے یحییٰ بھٹی)

نواب شاہ میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال میں سہولیات کا فقدان.
اسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث مریضوں کے ورثاء نے اسپتال کے سامنے احتجاج کیا.
مظاہرین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی.
مظاہرین کہتے ہیں کہ ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملہ کا مریضوں کے ورثاء سے ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے.
ادویات اور ٹیسٹ کرانے کے لئے شہر جانا پڑتا ہے.
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں قابل اور بااخلاق عملہ تعینات کیا جائے آئے.
ادویات کی خریداری کیلئے میڈیکل اسٹور اور لیباٹری کی سہولیات فراہم کی جائیں۔


شیئر کریں: