نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کو نوٹس جاری

شیئر کریں:

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر اسلام آباد
ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے
وکیل جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیئے:دوہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

درخواست گزار کے وکیل جہانگیر جدون نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر
نے کاغذات نامزدگی میں اپنی شہریت چھپائی ہے۔ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں
فیصل واڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا بیان حلفی درست نہیں۔

مزید پڑھیئے:اے آر وائی پر فیصل واوڈا کا بوٹ سیاست اور صحافت پر وار؟

جس پرعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل بھی
طلب کر لیے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، وزارت قانون انصاف، کیبنٹ ڈویژن کو
نوٹس جاری کیے۔عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے
کیس کی سماعت دوہفتوں کے لیے ملتوی کردی


شیئر کریں: