حاملہ خواتین کے امریکا میں داخلے پر پابندی

شیئر کریں:

امریکا میں ویزا قوانین انتہائی سخت کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے حاملہ خواتین کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
نئے ویزا قوانین کے تحت حاملہ خواتین درخواست گزار کو اب سیاحت کا ویزا نہیں دیا جائے گا۔
دنیا بھر سے عام طور حاملہ خواتین بچوں کی پیدائش کے لیے امریکا کا رخ کرتی ہیں۔
امریکا میں بچوں کی پیدائش کی خواہش کا مین مقصد طبی سہولیات سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ بچے کو امریکا کی شہریت بھی مل جاتی ہے۔
شہریت ملتے ہی امریکا کی تمام سہولتیں استعمال کرتا ہے۔
نئی ویزا پالیسی کا اطلاق آج سے شروع کر دیا جائے گا۔
صرف حاملہ خواتین ہی پر پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ کئی اور بھی بندشیں نافذ کی گئی ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق 2014 میں‌ امریکا کی مختلف ریاستوں میں بغیر دستاویزات کے 2 لاکھ 75 ہزار
سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔


شیئر کریں: