پی ایس ایل 5 آن لائن ٹکٹوں کی فروخت

شیئر کریں:

پاکستان کے بڑے کرکٹ میلے کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔
پی ایس ایل سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب اور میچ کی ٹکٹ ایک ہزار سے چھ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔


کرکٹ دیوانوں کا انتظار ختم ہوا۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے:https://www.khabarwalay.com/2019/12/31/13856/ پی ایس ایل سیزن فائیو کا شیڈول فائنل


پی سی بی کی جانب سے کرکٹ میلے کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کی ٹکٹ مہنگے رکھے گئے ہیں۔
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں رنگا رنگ میلے کی شروعات دیکھنے کیلئے جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹ
ایک ہزار، فرسٹ کلاس پچیس سو، پریمیم چار ہزار اور وی آئی پی ٹکٹ کیلئے چھ ہزار ادا کرنا ہوں گے۔


بائیس مارچ کو لاہور میں فائنل کی جنرل کلاس کی ٹکٹ پانچ سو، فرسٹ کلاس پندرہ سو
پریمئم تین ہزار اور وی آئی پی ٹکٹ پانچ ہزار روپے ہے۔
دو ایلیمنٹرز اور کوالیفائر مقابلے کی کم سے کم ٹکٹ پانچ سو اور زیادہ سے زیادہ چار ہزار مقرر کی گئی ہے۔

لاہور اور راولپنڈی میں دس میچز کے ٹکٹ ڈھائی سو سے دو ہزار تک بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
یہ میچز چودہ سے بیس، بائیس، چوبیس اور پچیس فروری کو شیڈول ہیں۔

آن لائن فروخت کے علاوہ کرکٹ شائقین اٹھائیس جنوری سے ملک بھر کے
اڑتیس کورئیر مراکز سے براہ راست ٹکٹس خرید سکیں گے۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2019/11/08/10680/پی ایس ایل ون اور ٹو میں کرپشن کی تحقیقات


شیئر کریں: