سرفراز احمد 19 کھلاڑیوں میں بھی جگہ نہیں بناسکے

شیئر کریں:

آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں
کے تربیتی کیمپ کا آغاز پیر سے ہوگا،

پی سی بی نے بیس جنوری سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے انیس ممکنہ کھلاڑیوں کو
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے،

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2019/10/18/9265/کیا سرفرا اتنا برا تھا؟

ٹیسٹ کیمپ میں طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی،اسد شفیق، شان مسعود،عابد علی،
بابراعظم، بلال آصف، فواد عالم،فہیم اشرف،حارث سہیل،امام الحق،عمران خان، کاشف بھٹی،محمد عباس،
وکٹ کیپر محمد رضوان،موسیٰ خان،نسیم شاہ،شاہین شاہ آفریدی،یاسر شاہ اورعثمان شنوای شامل ہیں،

راولپنڈی ٹیسٹ کےلیےقومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد کیا جائے گا،

قائداعظم ٹرافی کے حالیہ سیزن میں 42وکٹیں حاصل کرنے والے بلال آصف کو ایونٹ میں بہترین
کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر تربیتی کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے باعث بابراعظم،محمدرضوان اور شاہین شاہ
28 جنوری کو کیمپ جوائن کریں گے،

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ سات سے گیارہ فروری تک راولپنڈی میں
کھیلا جائے گا،

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز طلب کیے گئے ممکنہ انیس کھلاڑیوں میں سابق کپتان سرفراز احمد
کو نہیں بلایا گیا،

کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والے کہتے ہیں کہ طلب کیے گئے انیس کھلاڑیوں میں سے ہی سلیکشن کمیٹی
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرے گی

مزید پڑھیے:https://www.khabarwalay.com/2019/11/29/12180/ شاہد آفریدی کی سرفراز سے چھیڑ چھاڑ

امکان ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی سرفراز احمد کو شامل نہیں کیا جائے گا

 


شیئر کریں: