January 16, 2020 at 9:57 pm

(اسلام آباد سے ایم اے چوہان)
مفت پتنگوں کا لالچ دے کر معصوم بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کے ویڈیو بنانے والے
درندہ کو باالاخر ایف آئی اے نے پکڑ ہی لیا۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے راولپنڈی میں کارروائی کر کے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو اطلاع ملی کہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں ایک گروہ
بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کر کے زیادتی کرتا ہے۔
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے قیصر عرف فیصل بھٹی نامی اس درندہ صفت انسان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کا کہنا ہے کہ یہ پتنگوں کا لالچ دیکر معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہا تھا۔


یہ شخص زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو میں استعمال ہونے والے بچوں کے ذریعے مزید بچوں کو
ہراساں کر کے انہیں بھی اس دھندے میں ملوث کرتا تھا۔
اس نیٹورک میں اس کے ساتھ دیگر ملزمان بھی شامل ہیں جنہیں یہ بیرون ممالک میں ویڈیوز
بھجواتا ہے جو پورنوگرافی میں استعمال ہوتی ہیں۔
ملزم قیصر شہزاد کے موبائل سے بچوں کی متعدد نازیبا تصاویر اور ویڈیوز نکلی ہیں۔
ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کر دیا گیا
ہے ان کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے

Facebook Comments