January 16, 2020 at 9:48 pm

مقبول ترین ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے۔
ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘شہرت کی بلندیوں پر ہے۔
ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے اپنی اداکاری کے ذریعے ایسا سحر طاری کیا ہوا ہےکہ پاکستان سمیت
دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔
اب یہ ڈرامہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/14/15116/میرے پاس تم ہو کی آواز اب سینما میں گونجے گی

اسی بات کے پیش نظر ڈرامے کی آخری قسط پاکستان بھر کے سنیماؤں میں دیکھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
لیکن خبر یہاں یہ ہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے اور تیزی سے اسٹوری وائرل بھی ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق آخری قسط میں جو اہم پیش رفت ہو گی وہ مہوش(عا ئزہ) کی مو ت،شہوار
(عدنا ن صدیقی) کی عمر قید اور دا نش(ہمایوں سعید) کی ٹیچر ہانیہ (حرا مانی)سے شا دی ہے۔
اب یہ سب کیسے ہو گا ؟ یہ ایک الگ کہا نی ہے۔
آخری قسط میں سب سے اہم با ت یہ ہے کہ دانش بالآخر اپنی سا بقہ اہلیہ مہو ش سے ملنے اس کے فلیٹ چلا جا ئے گا
تاہم اسی دوران شہوار بھی مہوش سے ملنے کی خاطر مہوش کے فلیٹ جا نے کا ارادہ کر لے گا۔
کہا نی کچھ یہ ہے کہ جب شہوار ،مہوش کے اپارٹمنٹ میں پہنچتا ہے تو وہ وہا ں دانش اور مہوش کو ساتھ
دیکھ کر ملنے کا ارادہ تر ک کر کے وا پسی کی را ہ لینے لگتا ہے کہ اچانک دانش سے بدلا لینے کا خیال غالب آجا تا ہے۔
شہوار اپنی کار سے پسٹل لے کر سیڑھیو ں کے راستے مہوش کے فلیٹ جا تا ہے اور گھنٹی بجا کر در وازہ کھلنے کا انتظار کر تا ہے۔
فلیٹ میں موجود مہوش اور دانش جو کہ گفتگو میں مصروف ہوتے ہیں گھنٹی کی آواز پر چو نک جا تے ہیں جس کے بعد دا نش دروازے کی طرف بڑھ کر اسے کھو لتا ہے اور پھر شہوار اور دانش کا مہوش کے فلیٹ کے دروازے پر آمنا سامنا ہو جا تا ہے۔

  مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/07/14395/ہیش ٹیگ میرے پاس تم ہو لوگوں کی دلچسپی ختم 

اس غیر متوقع صورتحال کے بعد وہا ں کچھ دیر کےلئے خامو شی چھا جا تی ہے تا ہم شہوار بد لے کی آگ میں جل رہا ہو تا ہے لہذا وہ وقت ضائع کیے بغیر دانش پر فائر کر دیتا ہے۔
اسی دوران وہاں موجود مہوش مو قع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فورا حرکت میں آتی ہے اور اپنے سا بقہ شوہردانش کو بچاتے ہوئے اسے پیچھے دھکیلتی ہےاور سا بقہ محبوب شہوار کی گو لی اپنے سینے پر کھا لیتی ہے۔
اس کے بعد مہوش کے قتل میں شہوار زندگی بھر کےلئے جیل کی سلا خوں کے پیچھے چلا جا تا ہے۔
دا نش اپنے بیٹے رو می کی خواہش پوری کر تے ہوئے اس کی ٹیچر ہا نیہ سے شا دی کر لیتا ہے۔

Facebook Comments