January 16, 2020 at 8:52 pm

‫رواں مالی سال پہلے چھ ماہ صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 68 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔‬
‫دوسری طرف دسمبر کے دوران مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی بجائے پہلی سرمایہ کاری سے بھی 20 کروڑ ڈالر نکل گئے۔‬
‫اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران  صنعتی شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم ایک ارب 34 کروڑ ڈالر رہا۔ ‬
‫اس طرح گزشتہ مالی سال سے 54 کروڑ 38 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔‬
‫اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہا۔ ‬
‫ٹی بلز اور دوسرے حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 45 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔‬
‫جس کے باعث چھ ماہ کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 81 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہا۔ ‬
‫یہ اضافہ گزشتہ مالی سال 2019 کے اس عرصے کی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری سے ایک ارب 43 کروڑ ڈالر زیادہ ہے لیکن مالی سال 2018 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 54 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر کے دوران مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی بجائے 19 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کا انخلا رکارڈ کیا گیا۔

Facebook Comments