January 16, 2020 at 7:46 pm

میجر جنرل بابر افتخار آئی ایس پی آر کے ڈی جی بننے سے قبل پاک فوج میں آرمر ڈویژن کے
جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) ون کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔
میجر جنرل بابرافتخار نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی۔
میجر جنرل بابر افتخار نے این ڈی یو اسلام آبادسے گریجویشن کی۔
میجر جنرل بابر افتخار نے 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔
میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔

وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی اور نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار نے شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیں۔
آپریشن ضرب عضب میں بھی خدمات انجام دیں۔
میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈکوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے۔
میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

Facebook Comments