January 16, 2020 at 7:32 pm

(چنیوٹ سے قیصر علی بھٹی)
چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر تعینات کی گئی ہیں۔
طاہرہ خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

میانوالی سے تعلق رکھنے والی طاہرہ خان نے زندگی میں کافی نشیب و فراز دیکھے۔
میانوالی کے پسماندہ علاقے میں تعلیم کا حصول انتہائی مشکل تھا۔
مشکلات کے باوجود انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔
آگے بڑھنے کی لگن اور جستجو طاہرہ خان کو آگے لے گئی، اور پھر انہوں نے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
1122 میں سروس ملنے پر قوم کا خدمت کا خواب بھی پورا ہوا۔
پنجاب بھر میں ریسکیو آپریشن کے لیے بطور واحد خاتون ڈسٹرکٹ آفیسر ضلع چنیوٹ کا چارج سنبھالا۔
چنیوٹ میں بہترین کارکردگی پر مسلسل 2017 اور 2018 میں پنجاب بھر سے
بہترین ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ طاہرہ خان نہ صرف چنیوٹ اور میانوالی
بلکہ پورے پاکستان کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔

Facebook Comments