January 16, 2020 at 6:21 pm

(گوجرانوالہ سے زیشان کھوکر)
گوجرانوالہ میں ن لیگی کارکن عابد سندھو کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
باپ کا قاتل بیٹا ہی نکلا۔
سیکنڈ ائیر کے طالب علم ولید نے دوستوں کے سامنے باپ کی جانب سے ڈانٹنے پر انتہائی قدم اٹھایا۔
عابد سندھو کے بیٹے ولید نے گزشتہ روز گھر میں دوستوں کی دعوت کر رکھی تھی۔
دعوت کے دوران سیگریٹ نوشی پر والد عابد سندھو نے بیٹے کو دوستوں کے سامنے ڈانٹا تھا۔
والد کے رویے پر دوستوں نے بیٹے کا مذاق اڑایا تو وہ دلبرداشتہ ہو گیا۔
ملزم نے کالج جانے سے پہلے والد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا۔
تفتیش کے بعد ماڈل ٹاؤن پولیس نے اپنے ہی باپ کو قتل کرنے والے ناخلف قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

Facebook Comments