January 16, 2020 at 5:47 pm

خانیوال ( امین وارثی سے) پولیس تھانہ عبدالحکیم نے کاشف عدنان نامی شخص کو عبدالحکیم پریس کلب
کے بانی صدر اور تاجر راہنما سعید احمد بٹ قتل کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔
علاقہ مجسٹریٹ سے تفتیشی افسر محمد شفیع نے چار دن کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیاہے۔
ملزم کاشف عدنان اورمقتول سعید احمد بٹ کے مابین گہری دوستی تھی۔
کاشف عدنان کو شک تھا کہ اس کی فیملی میں مقتول نےمبینہ طور پر تعلقات استوار کررکھےہیں
جس کے ردعمل میں مزہ چکھانے کیلئے اس نے اجرتی قاتل کے ذریعے سعید بٹ کو قتل کردیا جس
کا تھانہ عبدالحکیم میں 199/18مقدمہ درج ہے۔
کاشف عدنان نے صحافت کا لبادہ اوڑھ کر علاقہ میں سود کا دھندہ شروع کر دیا اور کریمنلز
کے ساتھ میل جول اور فحاشی ومنشیات کے اڈوں کی سرپرستی شروع کر دی۔
مقتول صحافی سعیدبٹ کے ملزمان کاکوئی سراغ نہیں لگ رہا تھا جوڈی پی او بھی آتا وہ
کاشف عدنان کے چہرے پر صحافت کالبادہ دیکھ کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل کرتے رہے۔
لیکن فیصل شہزاد نے ڈی پی او کاچارج سنبھالتے ہوئے پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کافیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق درجن سے زائد مشکوک افراد کے پولی گرافک ٹیسٹ کروائے گئے۔
جس کی روشنی میں کاشف عدنان کو حراست میں لیاگیا ۔

Facebook Comments