January 16, 2020 at 5:40 pm

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔۔۔جس میں ۔نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی جعلی بینک اکائونٹس کیس میں ملزم نامزد کردیا۔
آصف علی زرداری،نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ملزمان پرتوشہ خانہ سے تحائف کی گاڑیاں اونے پونے داموں تقسیم کرنے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق کیس میں دوسابق وزرائےاعظم اورایک سابق صدرملزم نامزد کیےگئےہیں۔
توشہ خانہ کی گاڑیوں کےبارےمیں نوازشریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

Facebook Comments