January 16, 2020 at 4:09 pm

ذرائع نے خبر دی ہے کہ تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے خبر والے کو بتایا ہے کہ 14 جنوری کو اے آر وائی کے پروگرام میں جس طرح فیصل واوڈا نے

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/16/15300/پیمرا نے کاشف عباسی پر پابندی لگا دی

بوٹ ٹیبل پر رکھ کر باتیں کیں اس نے سب کے لیے مسائل کھڑے کر دیے ہیں۔

فیصل واوڈا کے اس بے وقوفانہ عمل سے عمران خان کی پوزیشن بھی کمزور پڑی ہے۔
ذرائع کہتے ہیں وفاقی وزیر کی اس حرکت پر ملک کے بااثر ادارہ بھی خوش نہیں، کیونکہ سوشل میڈیا
اور اپوزیشن جماعتیں ان پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں۔
مزید پڑھیے:https://www.khabarwalay.com/2020/01/16/15336/ اے آر وائی پر فیصل واوڈا کا صحافت اور سیاست پر وار

پارٹی کے اندرونی ذرائع کہتے ہیں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی اوچھی حرکت نے سب ہی کو شرمندہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا اسرار ہے کہ بہت جلد تحریک انصاف فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرے اور وزارت بھی واپس لے لے گی۔
قومی امکان ہے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت ان کے میڈیا پر کچھ وقت کے لیے آنے پر بھی پابندی لگا دے گی۔
جیسا کہ پیمرا نے کاشف عباسی اور ان کے پروگرام پر 60 دن کے لیے پابندی لگا دی ہے اسی
طرح لوگوں کا مطالبہ ہے کہ فیصل واوڈا پر بھی پابندی لگائی جائے۔

Facebook Comments