January 16, 2020 at 3:36 pm

لاہور قلندرز کے کھلاڑی حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔
پاکستان سلیکشن کمیٹی نے حارث رؤف کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے اسکواڈ میں سلیکٹ کیا ہے۔
حارث رؤف قلندرز سے پاکستان ٹیم کا سفر طے کرنے والا پہلا کرکٹر نہیں، ان سے قبل فخر زمان اور
شاہین شاہ آفریدی بھی پی ایس ایل میں قلندرز کے پلیٹ فارم سے اپنی کارکردگی دکھا کر پاکستان ٹیم میں جگہ حاصل کرچکے ہیں۔
قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کہتے ہیں کہ حارث رؤف کی سلیکشن پوری قلندرز فیملی کیلئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
حارث رؤف دو ہزار سترہ کے پلیر ڈولپمنٹ پروگرام میں پہلی بار پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام میں شرکت کیلئے آئے تھے
جہاں انہیں عاقب جاوید نے سلیکٹ کیاتھا۔
قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن عاقب جاوید کہتے ہیں کہ انہیں ہمیشہ ہی یقین تھا کہ حارث رؤف
ایک دن ضرور کچھ کر دکھائے گا۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے بھی حارث رؤف کی سلیکشن پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سلیکشن لاہور قلندرز کگ پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی کامیابی ہے۔

Facebook Comments