January 16, 2020 at 2:40 pm

آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں برف باری کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے۔
این ڈٰی ایم اے کی تازہ رپورٹ کے مطابق برفباری اور بارشوں سے زخمی افراد کی تعداد 96 ہے۔
بلوچستان میں برف باری سے 20 افراد جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں 5 اور آزاد کشمیر
میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں دو افراد جاں بحق ہوئے، 236 مکانات کو بھی برفباری سے نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/13/14929/پی آئی اے کا طیارہ برف میں پھنس گیا

کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔
این ڈٰی ایم اے کا کہنا ہے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔
متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں،2000 ٹینٹس، 1250 کمبل اور 2250 دیگر
اشیاء متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔

مزید پڑھیے:  https://www.khabarwalay.com/2020/01/07/14392/بلتستان میں شدید برف باری 200 علاقوں‌کا راستہ منقطع

Facebook Comments