January 16, 2020 at 1:33 pm

(رپورٹ آفتاب مہمند )

فاٹا سیکیورٹی ریسرچ سینٹر نے قبائلی اضلاع کی سیکیورٹی صورت حال سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے

رپورٹ کے مطابق 2018 کی نسبت 2019 میں سیکیورٹی صورت حال میں بہتری نظر آئی ہے،
2018 کے مقابلے میں 2019 میں دہشتگردی کے واقعات میں 16 فیصد کمی آئی ہے
ہلاکتوں میں بھی 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

رپوررٹ کے مطابق 2019 میں تشدد کے 160 واقعات رونما ہونے ہیں

106 دہشتگردی اور 54 کانٹر ٹیرارزم کے واقعات شامل ہیں،

2018 میں تشدد کے 264 واقعات سامنے آئے تھے،

فاٹا سیکیورٹی ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر 54 دہشتگرد حملے ہوئے،

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکوں میں سیکیورٹی فورسز کو زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے

Facebook Comments