January 16, 2020 at 9:51 am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر کی گھڑی ایمریٹس ائیر لائن نے وآپس کردی۔
پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر کراچی سے دبئی جارہے تھے کہ فلائٹ میں ان کی قیمتی گھڑی گم ہوگئی تھی۔
وسیم اکرم نے 7 جنوری کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ایمریٹس ایئر لائن کو مخاطب کرتے ہوئے
درخواست کی کہ ان کی قیمتی گھڑی فلائٹ میں گم ہوگئی ہے ۔
اسے جلد از جلد ڈھونڈ کر وآپس کردیا جائے۔
ایمریٹس ائیر لائن کے ٹویٹر اکاونٹ سے کرکٹر وسیم اکرم سے گھڑی سے متعلق معلومات لی گئیں۔
گھڑی گم ہونے کے تین دن بعد ہی ایمریٹس ائیر لائن نے وسیم اکرم کی گھڑی ڈھونڈ کر آسٹریلیا میں ان کے گھر بھجوا دی۔
گھڑی وآپس ملنے کے بعد مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایمریٹس ائیر لائن کا شکریہ ادا کیا ۔

Facebook Comments