January 16, 2020 at 7:59 am

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اے آر وائی کے پروگرام ” آف دی ریکارڈ”
اور اس کے میزبان کاشف عباسی پر پابندی لگا دی ہے۔


پیمرا نے 14 تاریخ کی کی شب آٹھ بجے براہ راست ٹاک شو میں پروگرام کے مہمان اور
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے بوٹ اور پاک فوج کو زیر بحث لانے پر پابندی لگائی ہے۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/15/15238/بوٹ برداری

پیمرا اعلامیہ کے مطابق پروگرام کے میزبان نے مہمان کو روکا اور نہ ہی ٹوکا اور وہ مسکراتے ہوئے لقمے دیتے رہے۔
اس پروگرام میں تحقیر آمیز رویے پر دوسرے مہمان قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی اٹھ کے چلے گئے تھے۔
پیمرا اعلامیہ کے مطابق اب 16 جنوری سے پروگرام ” آف دی ریکارڈ’ اور اس کے میزبان
پر اگلے 60 روز کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس طرح کاشف عباسی نہ ہی کسی پروگرام میں 60 روز تک کے لیے تجزیہ اور تبصرہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/15/15208/مسخرے اور رہنما میں‌فاصلہ رکھیں
حیرت انگیز طور پر پیمرا نے پروگرام کے مہمان فیصل واوڈا جس نے ملک کے حساس ادارہ کو غیر ضروری طور پر بحث میں کھینچا ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔
فیصل واوڈا اکثر بڑے ادارے کی اشیر باد کا کھلم کھلا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

PEMRA bans Kashif Abbasi

Facebook Comments