January 15, 2020 at 11:04 pm

حکومت نے پرانا قرض واپس کرنے کے لیے مارکیٹ سے تین سو نو ارب روپے کا نیا قرض لے لیا۔‬
‎‫اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کی طرف سے دو سو آٹھ ارب بارہ کروڑ روپے تیرہ اعشاریہ چار چھ فیصد شرح سود پر تین ماہ کے لیے قرض لیا گیا۔‬
‎‫ بائیس ارب پینتیس کروڑ روپے تیرہ اعشاریہ تین فیصد شرح سود پر چھ ماہ کے لیے،، اور 78 ارب انچاس کروڑ روپے تیرہ اعشاریہ ایک تین فیصد شرح سود پر بارہ ماہ کے لیے قرض لیے گئے۔
حکومت نے اخراجات کے لیے بینکنگ سیکٹر سے نیا قرض لینے کے لیے ٹرثری بلز کی نیلامی کی۔
حکومت نے رواں ہفتے کے دوران تین سو چوالیس ارب روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔

Facebook Comments