January 15, 2020 at 10:56 pm

کراچی اور پردیسیوں کا شہر اسلام باد عموماً مہنگے شہر تصور کیے جاتے ہیں۔ ‬
‫نئی تحقیق کے مطابق پورے پنجاب کا بوجھ اٹھانے والا شہر لاہور اب پاکستان کا مہنگا ترین شہر بن چکا ہے۔ ‬
‫پاکستان میں ڈالر کے حساب سے تو قیمتیں بیشتر ممالک سے کم ہیں لیکن مقامی کرنسی میں عوام کی قوت خرید کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ملکوں میں ہونے لگا ہے۔‬
‫پاکستان کے بڑے شہروں میں لاہور میں رینا زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔‬
‫دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے کے اخراجات کا موازنہ کرنے والی انٹر نیٹ ڈیٹا بیس کمپنی نمبیو کے کاسٹ آف لیونگ انڈیکس 2020 کے مطابق دنیا کے 132 ملکوں میں عوام کی قوت خرید کے لحاظ سے پاکستان 36واں مہنگا ترین ملک ہے۔ دنیا کے مختلف شہروں میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمت، گھروں کے کرائے اور دوسرے اخراجات کی بنیاد پر انڈیکس مرتب کیا جاتا ہے۔‬
‫2020 کے انڈیکس کے مطابق امریکی ڈالر میں اخراجات کے حساب سے پاکستان سستا ترین ملک ہے۔لیکن مقامی کرنسی میں اوسط آمدنی والے شخص کی قوت خرید کے مطابق پاکستان بھارت، چین اور بنگلا دیش سمیت دوسرے 96 ملکوں کے مقابلے میں کافی مہنگا ملک ہے۔‬
‫امریکا میں اوسط آمدنی والا شخص جتنی اشیا اور سروسز خرید سکتا ہے۔ ‬
‫پاکستان میں اوسط آمدنی سے اس کے مقابلے میں 69 فیصد کم اشیا اور سروسز خریدی جا سکتی ہیں۔ ‬
‫پاکستان کے بڑے شہروں لاہور کے مقابلے میں کراچی اور اسلام آباد مجموعی طور پر نسبتا سستے شہر ہیں۔

Facebook Comments